سر راہ چلتے چلتے یہ جو لڑکھڑا گئے ہم
سر راہ چلتے چلتے یہ جو لڑکھڑا گئے ہم
دل با خبر بتانا کہ کہاں پہ آ گئے ہم
اسے مے کدہ نہ کہئے یہ ہے عارفوں کی محفل
جو نہ مل سکا کہیں سے وہ یہاں سے پا گئے ہم
تری جستجو میں ہم کو یہ جنوں کہ دیر و کعبہ
کہیں راہ میں ملے بھی تو نظر بچا گئے ہم
یہ تلاش آرزو تھی یہ مآل جستجو تھا
وہیں خود کو کھو دیا ہے جہاں ان کو پا گئے ہم
تجھے اس طرح بھی دیکھا کبھی ہم نے ماہ کاملؔ
کہ اٹھیں تری نگاہیں تو نظر بچا گئے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.