سر نہ سجدے سے اٹھا تاخیر پر تاخیر کر
سر نہ سجدے سے اٹھا تاخیر پر تاخیر کر
ذرے جو تحت جبیں آئے انہیں اکسیر کر
بندۂ رب بن کے روشن اپنی تو تقدیر کر
عالم کن ہے ترا قبضے میں یہ جاگیر کر
اشک باری حب احمد انس مخلوق جہاں
یہ ہیں اجزائے ثلاثہ ان سے دل تعمیر کر
دامن ہستی میں تیرے جو ہیں ذرے خاک کے
ضرب اللہ ہو سے اس مٹی کو پر تنویر کر
اس طرح سے کچھ نہ کچھ شاید کہ ہلکا بوجھ ہو
اضطراب دل نظرؔ اپنا تو عالمگیر کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.