Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شراب عشق سے مخمور سب خورد و کلاں ہوں گے

سید غافر رضوی فلک چھولسی

شراب عشق سے مخمور سب خورد و کلاں ہوں گے

سید غافر رضوی فلک چھولسی

MORE BYسید غافر رضوی فلک چھولسی

    شراب عشق سے مخمور سب خورد و کلاں ہوں گے

    طیور باغ الفت محو دیدار بتاں ہوں گے

    دل شبنم میں امیدوں کی کلیاں مسکرائیں گی

    عروس حجلۂ گلشن کے بھی ارماں جواں ہوں گے

    گلے مل کر کریں گے برگ و گل سرگوشیاں پیہم

    محبت کے مناظر دیکھنے کو باغباں ہوں گے

    نسیم صبح میں جس دم عنادل چہچہائیں گے

    بہاریں ہم کو ڈھونڈھیں گی نہ جانے ہم کہاں ہوں گے

    ہماری زندگی کو بوجھ جو خود پر سمجھتے ہیں

    پس فرقت بصد حسرت وہی محو فغاں ہوں گے

    پڑے گا وقت جب ان پر تو ڈھونڈھیں گے ہمیں ہر سو

    مگر اس وقت ہم شہر خموشاں میں نہاں ہوں گے

    ہماری سرحد تنہائی پہ روئے گی تنہائی

    بغیر قافلہ بھی ہم امیر کارواں ہوں گے

    ذرا اک بار جی بھر کر در و دیوار تکنے دو

    مرے تاریک حجرے میں یہ نظارے کہاں ہوں گے

    تمہاری وصف سن سن کر یہی محسوس ہوتا ہے

    تمہارے نازنیں گیسو مثال کہکشاں ہوں گے

    اسی کی گود میں سر رکھ کے میں آنسو بہاؤں گا

    ترے نقش قدم جس خاک کے دل میں نہاں ہوں گے

    امیدوں کی چٹانیں جب بہیں گی سیل غربت میں

    یہ منظر دیکھ کر ساتوں طبق گریہ کناں ہوں گے

    انہی لمحوں کی چاہت نے مجھے دی ہے حیات نو

    زمیں کی گود میں جلوہ نما جب آسماں ہوں گے

    ہماری آرزو ہے ایک پل باہوں میں بھر لیجے

    کہ کچھ ہی دیر میں ہم رونق نوک سناں ہوں گے

    فلکؔ کی قبر پر بھی فاتحہ پڑھنے وہ آئیں گے

    زہے قسمت فصیل عشق سے جس دم عیاں ہوں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے