شعر و سخن کی عادت ڈالے بیٹھے ہیں
شعر و سخن کی عادت ڈالے بیٹھے ہیں
اک مدت سے روگ یہ پالے بیٹھے ہیں
رشتے میں اب پہلے جیسی بات نہیں
گرتی ہوئی دیوار سنبھالے بیٹھے ہیں
چاند نظر آئے گا اک دن کھڑکی سے
آس نگر میں ڈیرا ڈالے بیٹھے ہیں
کیمرے میں یہ دل کش منظر قید کرو
سارے اردو بولنے والے بیٹھے ہیں
اتنے ہیبت ناک اندھیرے ہیں کہ وسیمؔ
جان بچانے چھپ کے اجالے بیٹھے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.