Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شعلۂ تنہائی سے سب بام و در جل جائیں گے

اسعد بدایونی

شعلۂ تنہائی سے سب بام و در جل جائیں گے

اسعد بدایونی

MORE BYاسعد بدایونی

    شعلۂ تنہائی سے سب بام و در جل جائیں گے

    چند دن کی بات ہے بوڑھے کھنڈر جل جائیں گے

    ایک دن اس دشت پر سورج کا دل آ جائے گا

    ایک دن اس دشت کے سارے شجر جل جائیں گے

    جائے گا عزم سفر منزل پہ تنہا دوستو

    راہ کی گرمی سے سب اہل سفر جل جائیں گے

    سن رہا ہوں جلد ہی برسیں گے سنگ آفتاب

    اور میرے شہر میں جتنے ہیں گھر جل جائیں گے

    خاک رہ جائے گی اک مٹھی حقیقت کی فقط

    سارے افسانے طویل و مختصر جل جائیں گے

    مجھ کو کیوں دیتا ہے تو اونچی اڑانوں کی سزا

    دھوپ کا موسم ہے ظالم میرے پر جل جائیں گے

    آگ ہر لمحہ تعاقب کر رہی ہے آپ کا

    آپ اسعدؔ لاکھ رہیے باخبر جل جائیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے