Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شعلوں سے محبت کی مری جاں میں لگی آگ

ماتم فضل محمد

شعلوں سے محبت کی مری جاں میں لگی آگ

ماتم فضل محمد

MORE BYماتم فضل محمد

    شعلوں سے محبت کی مری جاں میں لگی آگ

    پھر جاں سے بھڑک جسم کے میداں میں لگی آگ

    یہ آتش غم ہے کہ دم سرد سے اپنے

    سرچشمۂ خورشید درخشاں میں لگی آگ

    اس حور کے کوچے میں بھرے ہم جو دم گرم

    مردم نے کہا روضۂ رضواں میں لگی آگ

    خنداں جو ہوا یار ہمیں دیکھ کے گریاں

    لوگوں نے کہا برق سے باراں میں لگی آگ

    ان روزوں میں ہے رنگ جو اشکوں کا گلابی

    شاید کہ مرے دیدۂ گریاں میں لگی آگ

    گرمی سے نگر کے ترے گن آب ہوا دیکھ

    بلبل نے پکارا کہ گلستاں میں لگی آگ

    ناری ہیں جو پریاں یہ سبب ہے کہ تمہارے

    نور رخ روشن سے پرستاں میں لگی آگ

    اس آتشیں رو کو بہ لب بام جو دیکھا

    عالم نے کہا گنبد گرداں میں لگی آگ

    دریا میں وہ دھویا تھا کبھی دست حنائی

    حسرت سے وہیں پنجۂ مرجاں میں لگی آگ

    غیروں کی طرف جو نظر مہر سے دیکھا

    غیرت سے مرے سینۂ سوزاں میں لگی آگ

    کیوں کوہ کن و قیس رہیں مجھ سے نہ نالاں

    نالوں سے مرے کوہ و بیاباں میں لگی آگ

    وہ سوختہ دل ہوں میں پس از مرگ جو گزرا

    مرقد سے مرے یار کے داماں میں لگی آگ

    ماتمؔ ہے کسی سوختہ دل کا اثر آہ

    بے وجہ نہیں کوچۂ جاناں میں لگی آگ

    مأخذ:

    Deewan-e-Matam (Pg. ebook-169 page-146)

    • مصنف: ماتم فضل محمد
      • اشاعت: 1990
      • ناشر: سندھی ادبی بورڈ، کراچی
      • سن اشاعت: 1990

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے