Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ستم گر کے ستم پر نوحہ خوانی کر نہیں سکتے

آشوتوش تیواری

ستم گر کے ستم پر نوحہ خوانی کر نہیں سکتے

آشوتوش تیواری

MORE BYآشوتوش تیواری

    ستم گر کے ستم پر نوحہ خوانی کر نہیں سکتے

    ہے یہ اک کاروبار رائیگانی کر نہیں سکتے

    ذرا یہ ولولے تھامو کہ منزل آنے والی ہے

    ابھی ہم راستوں سے بد زبانی کر نہیں سکتے

    ہمیشہ اپنا مقصد بھول جانے والے یہ کردار

    مکمل اس طرح کوئی کہانی کر نہیں سکتے

    حسیں ہو با وفا ہو رسم الفت بھی سمجھتے ہو

    کمی بس یہ ہے تم پتھر کو پانی کر نہیں سکتے

    مدد کیوں مانگتے ہو ہم سے تم حق کی طرح مانگو

    محبت کر رہے ہیں مہربانی کر نہیں سکتے

    یہ پنچھی بے زباں ہیں اس لئے آزاد اڑتے ہیں

    یہ اپنے مالکوں کی خوش بیانی کر نہیں سکتے

    پلٹ کر آ رہے ہیں پھر سے خود کی دسترس میں ہم

    یہ دنیا والے اپنی میزبانی کر نہیں سکتے

    سپاہی چاہتے تھے دشمنوں سے جنگ ہو جائے

    سبھی نے بادشاہ کی بات مانی کر نہیں سکتے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے