ستم کے ساتھ رہنا ہے سزا کے ساتھ رہنا ہے
ستم کے ساتھ رہنا ہے سزا کے ساتھ رہنا ہے
وفا بن کر مجھے اس بے وفا کے ساتھ رہنا ہے
تبسم ریز رہنا ہے لبوں کو سی کے رکھنا ہے
جلانے ہیں دیے اور پھر ہوا کے ساتھ رہنا ہے
تری بے باک نظروں نے مجھے یہ حوصلہ بخشا
مجھے اشکوں میں ڈھل کر بھی ادا کے ساتھ رہنا ہے
ابھی امید ہے دل کو وہ شاید لوٹ ہی آئے
ابھی کچھ روز سجدے میں دعا کے ساتھ رہنا ہے
مری آنکھوں کے سب سپنے اگرچہ ٹوٹ بھی جائیں
مجھے تلقین ہے اس کی سزا کے ساتھ رہنا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.