Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سکوت شب میں فلک سے مماثلت کے لئے

عمیر نجمی

سکوت شب میں فلک سے مماثلت کے لئے

عمیر نجمی

MORE BYعمیر نجمی

    سکوت شب میں فلک سے مماثلت کے لئے

    سیاہ رنگ چنا خواب گہ کی چھت کے لئے

    جو لوگ روتے نہیں ہیں بکھرنے لگتے ہیں

    بہت ضروری ہے نم خاک کی جڑت کے لئے

    دکھا رہے ہیں وہ خفیہ سرنگیں فاتح کو

    محل میں چھوڑا تھا جن کو مزاحمت کے لئے

    نہ پوچھ مجھ سے تجھے مخلصانہ مشورہ ہے

    میں ٹھیک شخص نہیں ہوں مشاورت کے لئے

    نہ بول چال کا حصہ ہیں اب نہ حافظوں کا

    ہم ایسے ترک شدہ لفظ ہیں لغت کے لئے

    زبانی عہد ہوا اور لبوں سے مہر لگی

    ملا نہ جلدی میں جب کچھ لکھت پڑھت کے لئے

    تمام عمر بری کی ہے اپنے ساتھ عمیرؔ

    کوئی طریقہ بتا خود سے معذرت کے لئے

    مأخذ :
    • کتاب : آخری تصویر (Pg. 91)
    • Author : عمیر نجمی
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے