Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سیاہ شب کی اداس آنکھوں میں نور ہوگا ضرور ہوگا

کنپریا

سیاہ شب کی اداس آنکھوں میں نور ہوگا ضرور ہوگا

کنپریا

MORE BYکنپریا

    سیاہ شب کی اداس آنکھوں میں نور ہوگا ضرور ہوگا

    اسے اندھیرے سے دوستی پر غرور ہوگا ضرور ہوگا

    یہ مرحلہ بھی ہے اس مسافت میں تیرا رستہ کہیں نہیں ہے

    تو بند آنکھوں سے کوئی رستہ ظہور ہوگا ضرور ہوگا

    یہ ربط ٹوٹا نہیں ہے آخر کہا سنی سے تو بات کیا ہے

    ہمیں تو لگتا ہے ضبط کا سب قصور ہوگا ضرور ہوگا

    یہ رہبری ہے یہ رہزنی ہے یہ کیسی افواہیں اڑ رہی ہیں

    یہ عشق سیدھا سا عشق کامل حضور ہوگا ضرور ہوگا

    یہی ہے لا حاصلی ہماری یہی فقط حاصلی رہے گی

    جب عشق کو ہی تو کہہ رہا ہے فتور ہوگا ضرور ہوگا

    وہ اک تخلص جو ایک وعدے کے چلتے ہم نے چھپائے رکھا

    ہماری غزلوں سے اس کا چرچا ضرور ہوگا ضرور ہوگا

    وہ اک تصور ہے جو میسر ہے وصل ہو کر سراپا مجھ کو

    وہ اک تصور جو جسم ہوگا تو دور ہوگا ضرور ہوگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے