تا حد نظر برہمیٔ کون و مکاں ہے
تا حد نظر برہمیٔ کون و مکاں ہے
دیکھے سے تو لگتا ہے کہ آغاز جہاں ہے
اک آن ہی کھنچتے ہیں نگاہوں میں دو منظر
یہ عالم موجود حقیقت ہے گماں ہے
دیکھے تو بہت دیر و حرم تاک کلیسا
دنیا میں مگر تجھ سا حسیں کوئی کہاں ہے
ہر ذرہ ترا پیکر پرتو نظر آیا
یہ سوچ رہا ہوں تو نہاں ہے کہ عیاں ہے
بلبل کے یہ نغمے کہ ہواؤں کی یہ صرصر
کرتے ہیں بھجن تیرا کہ آواز اذاں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.