Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تعمیر کائنات کے ساماں لئے ہوئے

شہزادی کلثوم

تعمیر کائنات کے ساماں لئے ہوئے

شہزادی کلثوم

MORE BYشہزادی کلثوم

    تعمیر کائنات کے ساماں لئے ہوئے

    آئی ہوں راز عالم امکاں لئے ہوئے

    جاؤں کدھر میں کشتیٔ ارماں لئے ہوئے

    ہر ساحل مراد ہے طوفاں لئے ہوئے

    جلوہ نظر فریب ہے دنیا ہے دل فریب

    ہر آئنہ ہے دیدۂ حیراں لئے ہوئے

    خودبیں تو مرے شیوۂ تسلیم پر نہ جا

    بیٹھی ہوں راز عالم امکاں لئے ہوئے

    ہر قطرہ ہے تلاطم دریا کی یادگار

    ہر ذرہ ہے نمود بیاباں لئے ہوئے

    شان جنوں تو دیکھیے اپنے سروں پہ آج

    پھرتے ہیں مجھ کو خار بیاباں لئے ہوئے

    اللہ رے دعا لب زخم کا اثر

    وہ خود ہی آ رہے ہیں نمکداں لئے ہوئے

    پر داغ میرا دل رہا بزم نشاط میں

    آیا ہزار شمع فروزاں لئے ہوئے

    او بے نیاز دیکھ تری بزم ناز سے

    جاتی ہوں عشق بے سر و ساماں لئے ہوئے

    کلثومؔ کل وہ گزرے ہیں میرے قریب سے

    آنکھوں میں اک شرارت پنہاں لئے ہوئے

    مأخذ:

    یادگارکلثوم (Pg. 73)

    • مصنف: شہزادی کلثوم
      • ناشر: اکبر جے پوری
      • سن اشاعت: 1962

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے