تازہ تازہ دل ٹوٹے تو لوگ بہت سمجھاتے ہیں
تازہ تازہ دل ٹوٹے تو لوگ بہت سمجھاتے ہیں
تم بس اپنی کلاس میں رہنا ٹیچر آتے جاتے ہیں
اس سے بہتر تو ٹک جاؤ یار کسی کے جوڑے میں
ورنہ تو پھولوں کا کیا ہے شاخ پہ بھی مرجھاتے ہیں
میں نے اک تالاب میں پتھر مارا اور محسوس کیا
گھاؤ کتنے بھی تازے ہوں آخر بھر ہی جاتے ہیں
کشتی اپنی ہوا کے رخ پر رکھنا اور گھبرانا مت
دریاؤں کا کام ہے پیارے دریا شور مچاتے ہیں
پیار محبت کے چکر میں تو کچھ بھی ہو سکتا ہے
فلم میں لڑتے لڑتے اکثر ہیرو بھی مر جاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.