تڑپ کر شدت غم سے جب ان کا نام لیتے ہیں
تڑپ کر شدت غم سے جب ان کا نام لیتے ہیں
یہ وحشی نبض رفتار دو عالم تھام لیتے ہیں
ہم اہل دل کہاں احسان لطف عام لیتے ہیں
لب گلفام سے کیف مے گلفام لیتے ہیں
یہ گورستاں نہیں آرام گاہ اہل دنیا ہے
یہاں ہارے تھکے آ کر ذرا آرام لیتے ہیں
ہم آئین محبت سے تو بیگانہ نہیں لیکن
جب ان کا ذکر آتا ہے کلیجہ تھام لیتے ہیں
حدیث عشق کی تفسیر سوز عشق ہے بسملؔ
خدا کے نام سے پہلے ہم ان کا نام لیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.