تمام آب و ہوا بحر و حجر آلودہ
تمام آب و ہوا بحر و حجر آلودہ
ہوئی ہے دہر کی ہر شام و سحر آلودہ
حسد نے بغض نے غیبت نے ابن آدم کے
کیے ہیں ذہنوں کے ایوانوں کے در آلودہ
ہمیں نے کاٹ کے جنگل بسائے پختہ شہر
اور اس طرح سے کیے گاؤں کے گھر آلودہ
عجیب قسم کی آلودگی ہے دنیا میں
کہ قومیں ساری ہوئی جاتی ہیں شر آلودہ
کسی کو بخشا نہ آلودگی نے اے شاربؔ
تمام اہل بشر ناری و نر آلودہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.