تمام گھر میں اجالا بحال کرتی ہوئی
تمام گھر میں اجالا بحال کرتی ہوئی
ہوا کے ساتھ مری روشنی بکھرتی ہوئی
اداسیوں کے کئی رنگ مجھ میں بھرتی ہوئی
خزاں کی شام مری روح میں اترتی ہوئی
بدل نہ جائے بیاباں کا جاں فزا منظر
مری نگاہ نئے زاویے سے ڈرتی ہوئی
ہمارے سینے میں تیزی سے وقت چلتا ہوا
ہمارے پاؤں کے نیچے زمیں ٹھہرتی ہوئی
تعلقات پہ منڈراتے ابر چھٹتے ہوئے
تری صدا سے مری خامشی بکھرتی ہوئی
یہ ایک رات جو کھولے ہوئے ہے بال اپنے
سواد شام سے نکلی ہے بین کرتی ہوئی
- کتاب : ہم زمیں پر آسماں کے پھول ہیں (Pg. 41)
- Author : وکاس شرما راز
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2025)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.