Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمام شہر کو جو سچ ہے وہ بتاؤں گا

صغیر احمد صغیر

تمام شہر کو جو سچ ہے وہ بتاؤں گا

صغیر احمد صغیر

MORE BYصغیر احمد صغیر

    تمام شہر کو جو سچ ہے وہ بتاؤں گا

    پھر اس کی جتنی بھی قیمت ہوئی چکاؤں گا

    میں ہجر والوں کا اک قافلہ بناؤں گا

    تمہارے بعد بھی جی کر تمہیں دکھاؤں گا

    جنہوں نے مل کے مرے ہاتھ کاٹ ڈالے ہیں

    انہیں یہ ڈر تھا کہ میں آئنہ بناؤں گا

    یہ پہلا عشق بھلانا کٹھن تو ہے لیکن

    کبھی تو آنا تجھے میں دعا سکھاؤں گا

    تمہاری جیت کو بس دیکھنے کی خواہش ہے

    سو حق پہ ہو کے بھی آخر میں ہار جاؤں گا

    اس ایک بات میں کتنی بڑی اذیت تھی

    جب اس نے اتنا کہا سوچ کر بتاؤں گا

    اسی سبب سے میں لوگوں سے اب نہیں ملتا

    صغیرؔ اس نے کہا تھا گلے لگاؤں گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے