حواس و ہوش كا یہ کھیل بھی ضروری ہے
حواس و ہوش كا یہ کھیل بھی ضروری ہے
پر اپنی آخری منزل تو لا شعوری ہے
عجب نہیں کہ ہم اب کے بھی طے نہ کر پائیں
ہمارے بیچ میں جو ہاتھ بھر کی دوری ہے
کسی مقام تک اس کو وہ آ کے لے جائے
جسے بھی لگتا ہے یہ داستاں ادھوری ہے
امیر شہر کی حامی نہ بھرنے والو سنو
خموش رہنا تمہارا بھی جی حضوری ہے
اداس لوگ سمجھتے نہیں ہیں کیوں یہ بات
اداس لوگوں كا ہونا بہت ضروری ہے
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 65)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.