تیرے خط کا جواب لکھا ہے
تیرے خط کا جواب لکھا ہے
بے ادب کو جناب لکھا ہے
میرے مولا ترے خزانے میں
کچھ تو اپنا حساب لکھا ہے
بے عمل ہو گیا ہوں میں شاید
اب مسلسل عذاب لکھا ہے
اک سمندر کے سرد سینے پر
موج نے اضطراب لکھا ہے
لی ہے دنیا سے دشمنی ہم نے
آپ کو لاجواب لکھا ہے
زندگی دی حساب سے اس نے
اور غم بے حساب لکھا ہے
نیند روٹھی ہے اس لیے اعجازؔ
خواب کو ہم نے خواب لکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.