تیشۂ عشق نے توڑا ہے ہر اک سنگ گراں
تیشۂ عشق نے توڑا ہے ہر اک سنگ گراں
عشق کے زیر قدم جوئے بقا جوئے رواں
جب ابھرتے ہیں کہیں دل کی بہاروں کے نشاں
اور بڑھ جاتی ہے رنگینیٔ تاریخ جہاں
ہے نگاہوں میں مری بزم محبت کا سماں
کاش کچھ دیر ٹھہر جائے جہان گزراں
پھر تری یاد کی مرجھانے لگی ہیں کلیاں
زندگی ہے کہ کوئی رہ گزر باد خزاں
تم چلے ساتھ تو جل اٹھے ہیں راہوں میں چراغ
ساتھ چھوٹا ہے تو دھندلا گئے منزل کے نشاں
قصر رنگیں کے مکینوں کو خبر ہے کہ نہیں
پس دیوار ہے اک قافلۂ نوحہ گراں
زندگی سے ہیں عبارت ترے اشعار پیامؔ
تیرے نغموں میں دھڑکتا ہے دل کون و مکاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.