تیز جب خنجر بیداد کیا جائے گا
تیز جب خنجر بیداد کیا جائے گا
ہم غریبوں کا گلا یاد کیا جائے گا
غیر کو خوش ہمیں ناشاد کیا جائے گا
کب تلک یہ ستم ایجاد کیا جائے گا
یہ تو بتلاؤ ہمیں شہر بسانے والو
دل کا ویرانہ کب آباد کیا جائے گا
اور کیا ہوگا ترے عہد ستم میں اے دوست
روز تازہ ستم ایجاد کیا جائے گا
یہ جہاں مردہ پرستوں کا جہاں ہے یارو
ہم نہ ہوں گے تو ہمیں یاد کیا جائے گا
دست و بازو سے بھی کچھ کام لیا جائے حفیظؔ
تا بہ کے شکوۂ صیاد کیا جائے گا
مأخذ:
Safeer-e-shar-e-dil (Pg. 347)
- مصنف: Hafeez Banarsi
-
- اشاعت: 2007
- ناشر: Hafeez Banarsi
- سن اشاعت: 2007
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.