aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تھم ذرا وقت اجل دیدار جاں ہونے لگا

امید خواجہ

تھم ذرا وقت اجل دیدار جاں ہونے لگا

امید خواجہ

MORE BYامید خواجہ

    تھم ذرا وقت اجل دیدار جاں ہونے لگا

    آخری ہچکی پہ کوئی مہرباں ہونے لگا

    کس ستم گر نے اڑا لی یاد ماضی کی بیاض

    ہر گلی ہر موڑ پر قصہ بیاں ہونے لگا

    جانے کس گل نے چمن کی حرمتیں پامال کیں

    موسم فصل بہاراں بھی خزاں ہونے لگا

    دفن کر کے قبر میں جب جا چکے احباب دوست

    جو کبھی سوچا نہ تھا وہ امتحاں ہونے لگا

    دست و پا شل ہو گئے ہیں قوتیں زائل ہوئیں

    زندگانی کا سفر آگے رواں ہونے لگا

    خواہشوں کی چاہ میں خسران کے سودے کئے

    منفعت سمجھا جسے آخر زیاں ہونے لگا

    کوئی وعدہ آج تک ایفا نہیں تم نے کیا

    بات سچی تھی مگر وہ بد گماں ہونے لگا

    پاؤں کی آہٹ نے مجھ کو گور میں چونکا دیا

    ہچکیوں کا ساز دل کا ترجماں ہونے لگا

    کیسی خوش فہمی تمہیں کس بات کا غرہ امیدؔ

    آ گئے ہیں اقربا وقت اذاں ہونے لگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے