Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ترے جلوؤں میں گم ہو کر نشاں باقی نہیں رہتا

افقر موہانی

ترے جلوؤں میں گم ہو کر نشاں باقی نہیں رہتا

افقر موہانی

MORE BYافقر موہانی

    ترے جلوؤں میں گم ہو کر نشاں باقی نہیں رہتا

    نشاں کیسا کہ ہستی کا گماں باقی نہیں رہتا

    محبت میں نظام جسم و جاں باقی نہیں رہتا

    یہ وہ منزل ہے جس میں کارواں باقی نہیں رہتا

    کہیں صیاد کیا ہم اس چمن کے رہنے والے ہیں

    بہاروں میں گلستاں تک جہاں باقی نہیں رہتا

    مٹا دے اپنی ہستی امتحاں گاہ محبت میں

    کہ اس کے باد کوئی امتحاں باقی نہیں رہتا

    تجلی تیری جب ہوتی ہے محو جلوہ آرائی

    تو پھر جلووں سے کوئی آستاں باقی نہیں رہتا

    وہاں پہنچا دیا سوز غم پنہاں نے اب ہم کو

    کہ غم منجملۂ عمر رواں باقی نہیں رہتا

    اب اس منزل پہ لے آئی ہے میری بے خودی مجھ کو

    جہاں فرق مکاں و لا مکاں باقی نہیں رہتا

    مرے آئینۂ دل کی حقیقت پوچھنے والے

    یہاں آ کر کوئی راز نہاں باقی نہیں رہتا

    وہ دنیا ہو لحد ہو یا قیامت ہو کہ محشر ہو

    غم اعمال کا رونا کہاں باقی نہیں رہتا

    صدا آتی ہے راتوں کو یہی گور غریباں سے

    چراغ سرحد منزل یہاں باقی نہیں رہتا

    بھلا دیتی ہے تیری یاد یاد ماسوا دل سے

    ترے ہوتے خیال دیگراں باقی نہیں رہتا

    جبین شوق جھک بھی جا کہاں کا پاس رسوائی

    کہ پھر قرب جبین و آستاں باقی نہیں رہتا

    مجھے حیرت انہیں شکوہ جبین شوق سرگرداں

    کہ سنگ در پہ سجدوں کا نشاں باقی نہیں رہتا

    جہاں انسانیت کا خون ہو جذبات کی رو میں

    وہاں معیار تخلیق جہاں باقی نہیں رہتا

    شہیدان محبت کی عجب دنیا ہے اے افقرؔ

    جہاں ذکر حیات جاوداں باقی نہیں رہتا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے