تری مدد کا یہاں تک حساب دینا پڑا
چراغ لے کے مجھے آفتاب دینا پڑا
ہر ایک ہاتھ میں دو دو سفارشی خط تھے
ہر ایک شخص کو کوئی خطاب دینا پڑا
تعلقات میں کچھ تو درار پڑنی تھی
کئی سوال تھے جن کا جواب دینا پڑا
اب اس سزا سے بڑی اور کیا سزا ہوگی
نئے سرے سے پرانا حساب دینا پڑا
اس انتظام سے کیا کوئی مطمئن ہوتا
کسی کا حصہ کسی کو جناب دینا پڑا
مأخذ:
Dhoop Phir Nikal aai (Pg. 13)
- مصنف: Haseeb soz
-
- اشاعت: 2017
- ناشر: Lamhe lamhe Publications, Imam bara Alapur,
- سن اشاعت: 2017
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.