Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تری صورت میں وہ جلوہ دکھا کر

قمر ہلالی

تری صورت میں وہ جلوہ دکھا کر

قمر ہلالی

MORE BYقمر ہلالی

    تری صورت میں وہ جلوہ دکھا کر

    رکھا ہے مجھ کو دیوانہ بنا کر

    صدائے سرمدی اپنا سنا کر

    کیا ہشیار دیوانہ بنا کر

    کیا بے ہوش موسیٰ کو بلا کر

    تجلی طور پر اپنی دکھا کر

    بڑی مشکل سے سمجھا کر منا کر

    اسے دل میں رکھا مہماں بنا کر

    صبا للہ یہ مشت خاک میری

    ذرا لے چل مدینہ تک اڑا کر

    اگر ہوگی مدینہ تک رسائی

    کروں گا عرض درد دل سنا کر

    مرے مولا مرے سرکار للہ

    رکھو مجھ کو مدینہ میں بلا کر

    کروں گا ان کی زلف عنبریں میں

    دل صد چاک کو شانہ بنا کر

    نظر آ جائیں جب وہ شاہ خوباں

    رکھوں گا اپنی آنکھوں میں چھپا کر

    اٹھیں گے ہم نہ ہرگز تا قیامت

    در محبوب پر آسن جما کر

    گزرتی تھی کسی عالم میں اچھی

    ہوئے بدنام اس عالم میں آ کر

    نظر بھر کر ابھی دیکھا نہیں تھا

    کیا بسمل مجھے آنکھیں دکھا کر

    مکاں میں میرے جس دن آئیں گے وہ

    بلاؤں گا انہیں آنکھیں بچھا کر

    نہ آنا تھا تمہیں پہلے ہی باہر

    چھپے پھر کس لئے صورت بتا کر

    الگ ہو کر تماشا دیکھتے ہو

    ہمیں دنیا کے جھگڑوں میں پھنسا کر

    مقابل اپنے تصویر محمد

    لگا رکھی ہے آئینہ بنا کر

    رہے دائم سلامت دین و ایماں

    وہ بت کہتا ہے مجھ سے یوں دعا کر

    قمرؔ اپنی حقیقت کو سمجھ کر

    اسے دیکھو خودی اپنی مٹا کر

    مأخذ:

    بیاض عاشقان (Pg. 49)

    • مصنف: قمر ہلالی
      • ناشر: تاج پریس، حیدرآباد
      • سن اشاعت: 1916

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے