Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تجھ کو لکھنا ہے تو ایسا کوئی صفحہ لکھ دے

نذیر قیصر

تجھ کو لکھنا ہے تو ایسا کوئی صفحہ لکھ دے

نذیر قیصر

MORE BYنذیر قیصر

    تجھ کو لکھنا ہے تو ایسا کوئی صفحہ لکھ دے

    جاگتے لفظوں میں خوابوں کا سراپا لکھ دے

    پہلے جو شکل نہیں دیکھی تھی وہ سامنے لا

    پہلے جو نام کتابوں میں نہیں تھا لکھ دے

    گنبد شب میں مہ‌ و نجم سجانے والے

    ان گلی کوچوں کی قسمت میں دریچہ لکھ دے

    ان لکھے لفظوں میں لکھ مژدہ نئے موسم کا

    کہیں مہتاب کہیں گل کہیں چہرہ لکھ دے

    زرد شاخوں میں نئی کونپلیں لکھنے والے

    پیڑ سے ٹوٹتے پتوں کا بھی نوحہ لکھ دے

    یوں بھی ترتیب دے قصہ کبھی فصل گل کا

    باغ میں شمع جلا طاق میں سبزہ لکھ دے

    کھینچ دے خط نئی صبحوں کے افق تا بہ افق

    خاک تیرو کے مقدر میں اجالا لکھ دے

    کھول دے آنکھوں پہ دروازۂ حیرت قیصرؔ

    حرف پنہاں کے معانی سر پردہ لکھ دے

    مأخذ:

    Funoon(Jadeed Ghazal Number: Volume-002) (Pg. 1004)

      • اشاعت: 1969
      • ناشر: احمد ندیم قاسمی
      • سن اشاعت: 1969

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے