تجھے میں اور مجھے سمجھا رہا ہے تو
تجھے میں اور مجھے سمجھا رہا ہے تو
میں ہوں نزدیک کیوں گھبرا رہا ہے تو
مجھے اس کی ضرورت ہی نہیں تھی یار
مجھے جس کے لیے اکسا رہا ہے تو
بتا کیا یاد آتی تھی تجھے میری
مرے بن سال بھر کیسے رہا ہے تو
مجھے آواز دے کر بھی بلا لیتا
مگر دہلیز پر بیٹھا رہا ہے تو
کسی کی بات بھی ٹالی نہیں تو نے
مجھے بھی غور سے سنتا رہا ہے تو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.