Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تم بات کرو اس سے جو ہو بات کے قابل

مظفر علی اسیر

تم بات کرو اس سے جو ہو بات کے قابل

مظفر علی اسیر

MORE BYمظفر علی اسیر

    تم بات کرو اس سے جو ہو بات کے قابل

    ہم بات کے قابل نہ ملاقات کے قابل

    اللہ کی قدرت ہے کہاں غیر کہاں ہم

    چڑھتی ہیں وہ منہ پر جو نہ تھی بات کے قابل

    کہہ دو مری تربت میں نکیرین نہ آئیں

    ہوتا نہیں دیوانہ ملاقات کے قابل

    کیا ذکر رخ یار کروں تیرہ دلوں سے

    دن کی یہ کہانی ہے نہیں رات کے قابل

    زیبا ہے مرا خانۂ دل ہو جو گھر اس کا

    یہ کعبہ ہے اس قبلۂ حاجات کے قابل

    شرم آئی ہے ہر چند کہ ہے نقد خرد پاس

    یہ نذر نہیں پیر خرابات کے قابل

    خاموش رہے ہم جو گئے دیر و حرم میں

    دونوں نظر آئے نہ مناجات کے قابل

    حیرت سے ہے سب برم مرقع ترے آگے

    کس کا ہے دہن حرف و حکایات کے قابل

    تو حمد کے قابل ہے ذرا شک نہیں اس میں

    لیکن ہے کہاں حمد تری ذات کے قابل

    منہ موڑ گئی تیغ تری عید کے دن بھی

    شاید مجھے سمجھی نہ ملاقات کے قابل

    اتنا بھی کلیجہ نہیں غم کو جو کھلاؤں

    تقدیر نے رکھا نہ مدارات کے قابل

    تعمیر جو کعبہ کی ہوئی ناف زمیں میں

    شاید یہ زمیں تھی نہ خرابات کے قابل

    لائق نہیں جو بات کے ہیں ہم سخن اس سے

    خاموش وہ بیٹھے ہیں جو ہیں بات کے قابل

    کرتے ہیں جو وہ فخر دو ابرو پہ بجا ہے

    حقا کہ یہ مطلع ہے مباہات کے قابل

    غنچے کو ہے بے جا دہن یار سے دعویٰ

    چھوٹا سا دہن کب ہے بڑی بات کے قابل

    ہم محفل جاناں میں اسیرؔ آپ ہی چپ ہیں

    باتیں وہ بنائیں کہ جو ہوں بات کے قابل

    مأخذ:

    (Pg. 192)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے