تم مرے دل میں رہو حسرت و ارماں ہو کر
تم مرے دل میں رہو حسرت و ارماں ہو کر
خانۂ دل نہ مٹے خانۂ ویراں ہو کر
مہ و انجم رخ پر نور پہ قرباں ہو کر
چاہ میں تیری رہے چاہ زنخداں ہو کر
حق نے محبوب کو دیکھا تو کہا یہ ہنس کے
میری تصویر بنے بیٹھے ہو انساں ہو کر
ساتھ رہنے سے محبت بھی تو ہو جاتی ہے
کیوں کہیں جائے ہماری شب ہجراں ہو کر
تو وہ تصویر ہے تصویر تری کھینچ نہ سکی
جل اٹھے لوح و قلم سرو چراغاں ہو کر
دید کا شوق ہے جس کو وہ نظارہ کر لے
سامنے بیٹھے ہیں وہ سرو چراغاں ہو کر
دونوں عالم ہیں تری برق نظر سے گھائل
تیر بن کر کہیں چمکی کہیں پیکاں ہو کر
لذت گردش و آفات مسلسل مت پوچھ
جب مرض حد سے بڑھا رہ گیا درماں ہو کر
شعر کہہ کر بھی میں گمنام ابھی تک ہوں قدیرؔ
یہی مصرع مرا رہ جائے گا دیواں ہو کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.