تم نہ جانو تو بلا سے میری
تم نہ جانو تو بلا سے میری
کون جیتا ہے دعا سے میری
چلتے جاتے ہیں ستارے گم سم
کچھ بدلتا ہے صدا سے میری
بات تو کر لوں مگر ضد کیسے
بات کچی ہے خدا سے میری
مجھ سے پہلے بھی کئی گزرے ہیں
کوئی کہہ دے یہ انا سے میری
نہ ہلے ایک بھی پتا مجھ سے
بات ہلکی ہے ہوا سے میری
جو بھی آیا ہوا آدھا واپس
کون ٹکتا ہے دوا سے میری
بد تمیزی تو بہت تھی اس کی
پھر بھی بہتر تھی وفا سے میری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.