تمہارا عکس اگر مجھ سے دور نکلے گا

زبیر احمد تنہا ملک رام پوری

تمہارا عکس اگر مجھ سے دور نکلے گا

زبیر احمد تنہا ملک رام پوری

MORE BYزبیر احمد تنہا ملک رام پوری

    تمہارا عکس اگر مجھ سے دور نکلے گا

    تو میری آنکھ سے دریا ضرور نکلے گا

    بس اس لئے ہی تو وہ راز میں نے راز رکھا

    مجھے خبر ہے کہ تیرا قصور نکلے گا

    چلا کے سینے پہ خنجر یہ دیکھ لو تم خود

    دکھوں سے قلب میرا چور چور نکلے گا

    کوئی تو آئے گا ہمدرد سن کے میری صدا

    کوئی تو اپنے مکاں سے ضرور نکلے گا

    شجر لگا کے ملکؔ نیم کا وہ کہتے ہیں

    لگا لو شرط کہ اس پر کھجور نکلے گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے