تمہارے دھیان میں رہنا بہت ضروری ہے
تمہارے دھیان میں رہنا بہت ضروری ہے
اسی مکان میں رہنا بہت ضروری ہے
میں جانتا ہوں مجھے دل میں کون رکھے گا
مرا گمان میں رہنا بہت ضروری ہے
کسی غریب کی بیٹی نے رب سے پوچھا ہے
ترے جہان میں رہنا بہت ضروری ہے
ہماری سانس بھی رکتے ہوئے یہ کہنے لگی
تمہاری جان میں رہنا بہت ضروری ہے
نہیں تو لوگ تمہیں دوغلا ہی بولیں گے
بس اک بیان میں رہنا بہت ضروری ہے
مٹھاس بانٹ لی کافی سو اب یہ سوچ لیا
نمک زبان میں رہنا بہت ضروری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.