Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمہاری باتوں پہ کچھ اعتبار تھا ہی نہیں

زریں منور

تمہاری باتوں پہ کچھ اعتبار تھا ہی نہیں

زریں منور

MORE BYزریں منور

    تمہاری باتوں پہ کچھ اعتبار تھا ہی نہیں

    وہ جس کو پیار کہا تم نے پیار تھا ہی نہیں

    میں کیسے ویدوں حکیموں سے مشورے کرتی

    تمہارا پیار نشہ تھا بخار تھا ہی نہیں

    یہ میری آنکھیں ترے پاؤں سے لپٹتی گئیں

    وگرنہ راہوں میں کوئی بھی خار تھا ہی نہیں

    میں در بدر نہ بھٹکتی تو اور کیا کرتی

    سوائے عشق کوئی اور کار تھا ہی نہیں

    میں مات دے کے جو دشمن کو اپنے گھر آئی

    کسی کے ہاتھ میں پھولوں کا ہار تھا ہی نہیں

    کسی نے ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے میرے لیے

    سو میری پشت پہ دشمن کا وار تھا ہی نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے