تمہاری یاد گاہوں سے کنارا کر گئے ہوتے
تمہاری یاد گاہوں سے کنارا کر گئے ہوتے
فقط ہوتا یہی ہم پھر کمی سے بھر گئے ہوتے
میں وہ بے زار بندہ ہوں جو میرے ساتھ تم رہتے
مجھی پر ہنس رہے ہوتے مجھی سے ڈر گئے ہوتے
نہ یوں بیٹھے ہوئے ہوتے برے حالوں کی محفل میں
ہمارا گھر اگر ہوتا تو کب کے گھر گئے ہوتے
کہاں بچتے ہیں اکثر لوگ تنہائی کے عالم میں
نہ ہوتے گر ہمارے دوست ہم بھی مر گئے ہوتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.