تمہاری یاد سے ہرگز نہ باز آئیں گے
تمہاری یاد سے ہرگز نہ باز آئیں گے
جہاں خیال نہ جائے وہاں بھی جائیں گے
تمہارے ساتھ جو بیتے ہیں کچھ حسیں لمحے
انہیں لباس غزل دے کے گنگنائیں گے
تری نگاہ کے موہوم سے اشارے پر
فلک سے چاند ستارے بھی توڑ لائیں گے
ہم اہل فن ہیں کہیں گے جو دل پہ بیتی ہے
چڑھیں گے دار پہ ہم پھر بھی مسکرائیں گے
ذرا بھی آنچ جو آئی کبھی نشیمن پر
ہمارے نالے گلستاں کو پھونک ڈالیں گے
ہر ایک گام پہ ناشادؔ سوچتے ہیں ہم
کبھی تو پائیں گے منزل کبھی تو پائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.