تو مان جائے گا مرا دل مانتا نہیں
تو مان جائے گا مرا دل مانتا نہیں
میں جانتا ہوں تو بھی مجھے جانتا نہیں
دیکھوں اٹھا کے تو نظر آ جائے جانے کون
چہرہ مرا اب آئنہ پہچانتا نہیں
کیوں آپ پوچھتے ہیں خدارا نہ پوچھیے
کچھ تو ہے اس کا نام مگر شانتا نہیں
اتنی سی بات اس کی سمجھ میں نہ آ سکی
دشمن ہے دوست میں جسے گردانتا نہیں
بجھ جائے گا یہ طاق میں جلتا ہوا دیا
کیا ہوگا اس کے بعد کوئی جانتا نہیں
معلوم ہے کہ بدلیں گے اک دن مرے بھی دن
کوئی نہیں ہے میرا خدا مانتا نہیں
جس پر یقین رکھتا نہ ہو دل مرا ضیاؔ
وہ بات اپنے دل میں کبھی ٹھانتا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.