Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تو نہیں تو زندگی آزار ہے تیرے بغیر

صائب ٹونکی

تو نہیں تو زندگی آزار ہے تیرے بغیر

صائب ٹونکی

MORE BYصائب ٹونکی

    تو نہیں تو زندگی آزار ہے تیرے بغیر

    زندگی زندہ دلی پر بار ہے تیرے بغیر

    زندگانی سے کسے انکار ہے تیرے بغیر

    زندگانی ہے مگر بے کار ہے تیرے بغیر

    آ کہ پیہم اب یہ حال زار ہے تیرے بغیر

    ہر نفس اک تیز رو تلوار ہے تیرے بغیر

    ننگ ہو کیوں کر نہ میرے واسطے دنیا مری

    زندگی میری مجھے خود عار ہے تیرے بغیر

    آ تجھے میری قسم مشکل مری آسان کر

    زیست کا ہر مرحلہ دشوار ہے تیرے بغیر

    پوچھتے ہیں لوگ مجھ سے میری خاموشی کا حال

    بے زبانی میں مری گفتار ہے تیرے بغیر

    لمحہ لمحہ ہے کسی کا بے ترے سوہان روح

    لمحے لمحے سے کوئی بیزار ہے تیرے بغیر

    واسطہ تجھ کو مسیحائی کا تیری جلد آ

    نزع کے عالم میں اک بیمار ہے تیرے بغیر

    فصل گل سب کی نظر میں ہے مگر میرے لئے

    اک خزاں میں عالم گلزار ہے تیرے بغیر

    یہ بجا ہر گل ہے وجہ زینت گلشن مگر

    میری دنیائے نظر میں خار ہے تیرے بغیر

    نور سے معمور ہے ہر گل بہ صحن بوستاں

    قطرۂ شبنم نظر میں تار ہے تیرے بغیر

    یہ بہاراں یہ شباب سبزۂ نورس نہ پوچھ

    باغ کیا ہے معدن زنگار ہے تیرے بغیر

    اس فضائے ابر میں غسل ہوائی کی قسم

    موجۂ باد صبا آزار ہے تیرے بغیر

    آ کہ یہ کالی گھٹا اب تیرے گیسو کی قسم

    اک بلا سی بر سر کہسار ہے تیرے بغیر

    مأخذ:

    Sher-o-Shuoor (Pg. 156)

    • مصنف: صائب ٹونکی
      • اشاعت: 1989
      • ناشر: راجستھان اردو اکادمی، جے پور
      • سن اشاعت: 1989

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے