Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عجلتوں میں اس نے ہم سے کہہ دیا بے فکر ہوں (ردیف .. ے)

عرفان عابدی مانٹوی

عجلتوں میں اس نے ہم سے کہہ دیا بے فکر ہوں (ردیف .. ے)

عرفان عابدی مانٹوی

MORE BYعرفان عابدی مانٹوی

    عجلتوں میں اس نے ہم سے کہہ دیا بے فکر ہوں

    پر ہماری چاہ میں شام و سحر روتے رہے

    اشک میری خیریت لینے کی خاطر دم بدم

    اپنا ساحل چھوڑ کر رخسار پر بہتے رہے

    کیا ابھی بھی عشق کے قابل نہیں سمجھے گئے

    جتنے غم تو نے دئے ہنس ہنس کے ہم سہتے رہے

    پھول تو بھی چھوڑ دے خوشبو اڑانا باغ میں

    خار تیرے واسطے زخمی مجھے کرتے رہے

    بے حسی تجھ سے مجھے شکوہ ہمیشہ سے رہا

    غیر کے ٹکڑوں پہ کیوں اہل قلم پلتے رہے

    ڈھونڈھ پاتا ہی نہیں مجھ کو مگر اس کے لئے

    خوش نصیبی تھی زمیں پر نقش پا چھپتے رہے

    اے محبت امتحاں لینا ہمارا چھوڑ دے

    فیل ہوتے ہم گئے تجھ کو برا کہتے رہے

    ماں اگر گھر میں رہے گھر بھی مرا جنت لگے

    پھر سکوں اتنا ملا جیسے یہیں رہتے رہے

    واسطہ میں اس حکومت سے بھلا کیسے رکھوں

    خود کشی کر لی کسانوں نے جواں مرتے رہے

    بیج ہم نے بو دیا بنجر زمیں دیکھا نہیں

    پھر حکومت سے گلا شکوے سبھی کرتے رہے

    قتل اس نے کر دیا مجھ کو مگر اچھا ہوا

    خون کے قطرے اسی کے ہاتھ سے لپٹے رہے

    چاشنی اردو ادب کی کم نہیں ہوگی کبھی

    ہم بزرگوں کے قلم کو تھام کر لکھتے رہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے