امیدوار تو برگ و ثمر کے ہم بھی ہیں
امیدوار تو برگ و ثمر کے ہم بھی ہیں
شجر نہ کاٹ کہ شاخ شجر کے ہم بھی ہیں
یہ اور بات کہ دامن نہ مل سکا ہم کو
گرے ہوئے تو کسی چشم تر کے ہم بھی ہیں
سبک روان محبت نہ یوں ہنسو ہم پر
شکستہ پا سہی اس رہگزر کے ہم بھی ہیں
یہ اور بات ہماری خبر نہیں رکھتا
ہمیں خبر ہے کسی با خبر کے ہم بھی ہیں
اے اہل قافلہ تنہا سفر بھی سخت نہیں
ہمارا زاد سفر ہے سفر کے ہم بھی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.