ان کے آنے کا مجھے یوں بھی پتا ہو جائے گا
ان کے آنے کا مجھے یوں بھی پتا ہو جائے گا
جب وہ آئیں گے تو موسم خوش نما ہو جائے گا
تو بھی اپنے واسطے اب اک مسیحا ڈھونڈ لے
یوں مرض بڑھتا گیا تو لا دوا ہو جائے گا
اس کے کوچے سے سلامت لوٹ آئے تو نصیب
مر گئے تو عاشقی کا حق ادا ہو جائے گا
دل تو پھر بھی چاہتا ہے اس کی قربت کا شرف
جانتا ہے زخم جب کہ پھر ہرا ہو جائے گا
اپنے اپنے مسلکوں میں بٹ گئے ہیں سارے لوگ
ساتھ جس دن چل پڑیں گے راستہ ہو جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.