اس کم سخن کی اب کے گفتار دیکھ لینا
اس کم سخن کی اب کے گفتار دیکھ لینا
ہر بات پر چلے گی تلوار دیکھ لینا
تقلید کر رہے ہو تم جس کے قافلے کی
اس میر کارواں کا کردار دیکھ لینا
اپنی طبیعتوں کے مالک ہیں یہ فرشتے
انکار دیکھ لینا اقرار دیکھ لینا
مطلق نظر نہ رکھنا ماضی کی لغزشوں پر
کھینچے گا کون اب کے دیوار دیکھ لینا
نازک مزاج ہیں وہ سنتے نہیں کسی کی
رکھتے ہیں کیا ارادے سرکار دیکھ لینا
تو کیا ہے اے رفیعؔ اب دنیا کے آئنے میں
تیرا مقام کیا ہے اخبار دیکھ لینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.