اس کی رسوائی میں کچھ ہاتھ مرا ہے تو سہی
اس کی رسوائی میں کچھ ہاتھ مرا ہے تو سہی
کچھ نہ کچھ مجھ میں بھی انداز جفا ہے تو سہی
رات فرقت کی شب تار سی لگتی ہے تو کیا
ایک امید کا آنکھوں میں دیا ہے تو سہی
اجنبیت کا وہ احساس دلاتا ہے مگر
اب بھی گفتار میں اک رنگ وفا ہے تو سہی
ایک مدت سے جو خاموش تماشائی ہیں
ان نگاہوں میں کوئی خواب سجا ہے تو سہی
پیش خیمہ کسی طوفان کا ہو سکتا ہے
اس خموشی میں کوئی راز چھپا ہے تو سہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.