اسی کے سامنے بے اختیار ہوتا ہوں
میں جان بوجھ کے اس کا شکار ہوتا ہوں
اسی لئے میں پسندیدہ قیدی ہوں اس کا
میں اس سے پوچھ کے اس سے فرار ہوتا ہوں
یہ فی زمانہ سمجھ داری تو نہیں لیکن
میں جس پہ ہوتا ہوں پورا نثار ہوتا ہوں
جہاں جہاں پہ مخالف کھڑے ہوئے ہوں ترے
وہاں وہاں پہ میں تیرا شمار ہوتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.