اسی سے دوستی بھی ہے اسی سے دشمنی بھی ہے
اسی سے دوستی بھی ہے اسی سے دشمنی بھی ہے
وہیں پر آب ہے لیکن وہیں پر تشنگی بھی ہے
اسے مندر میں کیوں ڈھونڈھیں اسے مسجد میں کیوں ڈھونڈھیں
جہاں پر آستھا ہوگی وہیں پر بندگی بھی ہے
یہ مانا رات کالی ہے اندھیرا اس کی قسمت ہے
اندھیرے کے ہی گھونگھٹ میں چھپی پر روشنی بھی ہے
اسے کیا نام دوں آخر صنم ہمدم یا ہرجائی
اسی پہ جان دیتی ہوں اسی سے زندگی بھی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.