وحشت کے سوا کچھ نہ ملا در بدری سے
وحشت کے سوا کچھ نہ ملا در بدری سے
باز آئے محبت کی ہم آشفتہ سری سے
اوروں کی طرح مجھ کو نہ دیوانہ پکارو
تم تو ہو خبردار مری بے خبری سے
غالب ہے زمانے میں اجالے پہ سیاہی
ہر سمت اندھیرا ہے تری جلوہ گری سے
ممکن ہو تو کر لیجئے وحشت کا مداوا
دامن کہیں بچ پائے گا اس بخیہ گری سے
ہم ہی نہیں تھا سارا زمانہ ترا لیکن
کچھ بھی نہ ملا تجھ کو تری کم نظری سے
ان آنکھوں کو تو نے بھی کہا نرگس بیمار
باز آئے عمرؔ ہم تو تری دیدہ وری سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.