وقت کا انتخاب ہیں ہم لوگ
وقت کا انتخاب ہیں ہم لوگ
بانیٔ انقلاب ہیں ہم لوگ
کوئی ہم سا نہیں زمانے میں
آپ اپنا جواب ہیں ہم لوگ
تیرے قدموں کی خاک ہیں ساقی
رشک صد آفتاب ہیں ہم لوگ
حسن میں آپ بے مثال سہی
عشق میں لا جواب ہیں ہم لوگ
حسن والو ہماری قدر کرو
حسن کی آب و تاب ہیں ہم لوگ
مات کھائی ہے دل کی بازی میں
کس قدر کامیاب ہیں ہم لوگ
سر ادب سے جھکائیے طالبؔ
اک مقدس کتاب ہیں ہم لوگ
مأخذ:
لو پھر بہار آئی (Pg. 87)
- مصنف: طالب شملوی
-
- ناشر: جے۔ ایس۔ ورما
- سن اشاعت: 1997
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.