Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وقت کے ظالم سمندر میں پریشانی کے ساتھ

مصداق اعظمی

وقت کے ظالم سمندر میں پریشانی کے ساتھ

مصداق اعظمی

MORE BYمصداق اعظمی

    وقت کے ظالم سمندر میں پریشانی کے ساتھ

    ڈوب جاتا ہے کوئی کیوں اتنی آسانی کے ساتھ

    میری سانسوں کی مہک کا بھی بہت چرچا ہوا

    رات جب میں نے گزاری رات کی رانی کے ساتھ

    میں وہی ہوں اور میرا مرتبہ مجھ سے بلند

    نام اپنا لے رہا ہوں میں بھی حیرانی کے ساتھ

    میں نے تو کچھ آستیں کے سانپ گنوائے تھے بس

    تم نے کیوں آنکھیں ملائی ہیں پشیمانی کے ساتھ

    کربلا والے اگر ہیں محترم تو محترم

    نوش مت جام شہادت کیجئے پانی کے ساتھ

    اک تبسم کا بھرم آباد ہونٹوں پر کئے

    جی رہے ہیں لوگ اپنی اپنی ویرانی کے ساتھ

    مر گیا مصداقؔ بھی سلطان ٹیپو کی طرح

    دیکھ کر ہم راز اپنا دشمن جانی کے ساتھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے