وقت یہ کیسا آیا ہے
قد سے اونچا سایہ ہے
کیا کیا ہم نے کھویا ہے
کیا کیا ہم نے پایا ہے
الٹی سیدھی باتوں میں
سارا وقت گنوایا ہے
کتنی باتیں بھولیں تو
یاد ہمیں کچھ آیا ہے
بے پر اڑنے لگے ہیں لوگ
ایشور تیری مایا ہے
کیسے کیسے لوگوں کو
ہم نے ننگا پاپا ہے
تنہا تنہا کمرے میں
سناٹا اپنایا ہے
دیکھ کے سرخ گلابوں کو
وہ چہرہ یاد آیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.