سبز لفظوں سے آشنائی ہوئی
سبز لفظوں سے آشنائی ہوئی
اب کے پت جھڑ میں یہ کمائی ہوئی
اور پھر یوں ہوا کہ مر ہی گئی
ایک خواہش مری ستائی ہوئی
دفتر عشق كا ملازم ہوں
مکتب عشق میں پڑھائی ہوئی
رابطہ ٹوٹنا ہی تھا لیکن
ایسے ٹوٹا کہ جگ ہنسائی ہوئی
میں نے ہندی کے گھر قدم رکھا
میری اردو سے آشنائی ہوئی
محور ہست و بود ٹوٹ گیا
خاک تک خاک کی رسائی ہوئی
Ham Zameen Par Aasmaan Ke Phool Hain
Buy This BookAdditional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.