وہ آ کے بیٹھے تھے جس وقت آشیانے میں
وہ آ کے بیٹھے تھے جس وقت آشیانے میں
امیر جھانک رہے تھے غریب خانے میں
ہزار قافلے گزرے ہیں سامنے سے مگر
میں رہ گیا ہوں تمہیں دیکھنے دکھانے میں
تمام عمر بچھڑنے سے خوف کھایا مگر
ذرا سی دیر لگی استھیاں بہانے میں
ہمارے دل کو سکون آ گیا ہے جب سے میاں
مچی ہوئی ہے عجب ہڑبڑی زمانے میں
خدا کے واسطے چہرہ سنبھال کر رکھنا
لگا ہوا ہے کوئی آئنہ بنانے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.